
راولپنڈی : ترجمان پاک فوج نے کہا ہے مسلح افواج اور اس کی قیادت کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے۔ فوج کے خلاف اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج اور قیادت کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنے کی دانستہ کوششیں کی گئی ہیں، کچھ سیاسی شخصیات، چند صحافی اور تجزیہ کار سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر افواج کو سیاست میں گھسیٹ رہےہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ حقیقت کےبرخلاف ، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات نہایت نقصان دہ ہیں، ملک کے بہترین مفاد میں مسلح افواج کو ایسے غیرقانونی اور غیر اخلاقی عمل سے دور رکھا جائے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے، افواج کو بہترین ملکی مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔



