اہم خبریںپاکستان

شہباز گل کی گاڑی کو ٹکرمارنے والا شخص کون نکلا؟

شہباز گل نے اپنے ساتھ موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کو قاتلانہ حملہ قرار دیدیا ہے ، جبکہ دوسری جانب حافظ آباد پولیس نے سابق معاون خصوصی کی گاڑی کو ٹکرمارنے والے شہری کو حراست میں لے لیا ہےجبکہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔

 

سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہری وجاہت علی اور اس کی گاڑی کی تصویر جاری کی ، سینئر صحافی کا کہناتھا کہ شہباز گل کی گاڑی کے ساتھ ٹکرانے والی گاڑی کا سراغ مل گیا ،حادثے کے وقت گاڑی چلانے والے شخص وجاہت علی کو حراست میں لیا گیا ہے اس نے یہ گاڑی طاہر نذیر سے کرائے پر لی تھی حافظ آباد پولیس کو اس معاملے میں شہباز گل کا بیان بھی لینا چاہیے جن کا الزام ہے کہ انہیں جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button