اہم خبریںپاکستان

کورونا سے اموات پر ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ سابقہ حکومت کے گلے کا ہار بن گئی

کورونا  اموات  سے متعلق عالمی ادارہ صحت  کی رپورٹ  نے نیا  پینڈورا  باکس کھول دیا۔

 رپورٹ کے مطابق  دنیا میں کورونا اور اس کے اثرات سے دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ اموات ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ حکومت میں سرکاری اعداد وشمار سے 8 گنا زیادہ کورونا اموات ہوئیں، یہی نہیں مصر، بھارت،  میکسیکو اور  دیگر ملکوں میں بھی  کورونا  کی کم اموات بتائی گئیں۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سرکاری اعداد و شمار سے  10  گنا زائد کورونا  اموات ہوئیں۔

 بھارت میں کورونا وائرس سے اصل میں 47 لاکھ اموات ہوئیں لیکن ظاہرصرف پونے5  لاکھ اموات کی گئیں۔

جبکہ سابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کو غیر مستند قرار دے دیا۔

ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ مجھے تفصیلی دیکھنا پڑے گی، کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد کے تعین کیلئے ہم نے قبرستان کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور اس ریکارڈ کو ہم نے اپنے سسٹم سے چیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کورونا اموات کا ریکارڈ درست تھا البتہ اموات کا ریکارڈ 100 فیصد درست ہونا ممکن نہیں، اس میں 10 سے 30 فیصدتک کمی ہوسکتی ہےلیکن 8 گنا ناقابل یقین ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button