
اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا جب کہ زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ اتوار کو چاند نظر آنے کا امکان انتہائی معدوم ہے۔
ماہرین کے مطابق چاند کی عمر اس وقت 17 گھنٹے ہے جبکہ اُسے آسمان پر ظاہر ہونے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔



