
پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے عید الفطر کا چاند نظر آنے کی متعدد شہادتیں موصول ہوگئیں۔
دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں قاری عبدالروف مدنی کی صدارت میں جاری ہے۔
قاری عبدالروف کا کہنا ہے کہ سڑزوئی علاقے سے بارہ شہادتیں جب کہ مردان سے تین شہادتیں موصول ہوئی۔
قاری عبدالروف مدنی کا مزید کہنا ہے کہ ٹیلی فون پر شہادتیں موصول ہوئی ہیں شرعی حیثیت جانچنے کے بعد شہادتوں سے متعلق وفاق کو آگاہ کیا جائے گا



