اہم خبریںپاکستان

مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات، عمران خان کی صدر سے کاروائی کی سفارش

امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے کی تحقیقات کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدر عارف علوی اور چیف جسٹس پاکستان کو الگ الگ خط تحریر کر دیے ہیں۔

عمران خان نے صدر مملکت سے بطور سربراہِ ریاست اور کمانڈر ان چیف افواجِ پاکستان فوری کارروائی کی سفارش کی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے لکھے گئے خط میں پاکستان کی خود مختاری اور جمہوریت کو لاحق مبینہ خطرے کی عوامی تحقیقات کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی حکومت کو بیرونی سازش کے ذریعے گرایا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button