پاکستان

بلاول بھٹو کی مسجدِ نبوی میں نماز کی ادائیگی، تصویر وائرل

پیپلز پارٹی کی صوبائی کابینہ ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کےلئے سعودی عرب میں موجود ہے ۔ عمرے پر جانے والوں میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت سعید غنی، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ ، سہیل انور سیال اوردیگر رہنماء شامل ہیں ۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی رہنماؤں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کے دوران حرم شریف اور خانہ کعبہ کی وقتاً فوقتاً تصاویر شیئر کی جارہی ہیں ۔ انہی تصاویر میں بلاول بھٹو کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سیاہ لباس میں ملبوس مسجدِ نبوی میں سعید غنی اور سہیل انورسیال کے ہمراہ نماز پڑھتے نظر آرہے ہیں۔

 

 

May be an image of 3 people, people standing and indoor

 

May be an image of 9 people and people standing

 

May be an image of 2 people

 

چیئرمین پیپلزپارٹی کی نماز پڑھتے پہلی بار تصویر دیکھ کر ان کے چاہنے والے اس تصویر کو خوب شیئر کررہے ہیں۔ جبکہ جیالوں کی جانب سے ان تصاویر کو پسند کیا جارہاہے۔

 

بلاول کی ایک اورتصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مسجدِ نبوی میں بیٹھے ہاتھ میں تسبیح لئے روحانی نعمتوں سے مسرور نظر آرہے ہیں۔

 

 

May be an image of 10 people and people sitting

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button