پاکستان
عید کی شاپنگ نہ ہونے پر ماں نے بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی

غربت کے ہاتھوں بے بس شخص بیوی اور بچوں کو عید کے کپڑے نہ دلا سکا تو خاتون نے بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگادی ۔
ریسکیوٹیم نے موقع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ماں اور دونوں کو پانی سے نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں اب تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق منظور کالونی کی رہائشی عائشہ نامی خاتون کا اپنے شوہر سے اکثر و بیشتر جھگڑا رہتا تھا۔ شوہر نے بچوں کو عیدالفطر پر کپڑے دلانے سے بھی منع کردیا تھا، جس پر بچے اداس تھے۔ عائشہ بچوں کے چہرے پر اداسی دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگئی۔
عائشہ نے تین بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگادی جس پروہاں موجود شہریوں نے فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی۔
خاتون کے گھر والے بھی پہنچ گئے تاہم پولیس نے ماں اور دونوں بچوں کو اہل خانہ کے حوالے کردیا۔



