

سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ جو بھی وزیراعظم ہو گا وہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کرے گا، پھر چاہے وہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہوں یا عمران خان۔
انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ شہباز شریف ہی نئے آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے کیونکہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلے الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن ہو جاتے ہیں تو نئے منتخب وزیراعظم نئے آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو صورتحال مجھے لگ رہی ہے وہ یہ ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی تک الیکشن نہیں ہوئے ہوں گے، تعیناتی کے بعد شاید الیکشن ہوں۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر 2022 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
انہیں ایک بار پہلے ہی مدت ملازمت میں توسیع دی جا چکی ہے تاہم پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ وہ مزید توسیع کے خواہاں نہیں ہیں۔



