اہم خبریںپاکستان

خودکش حملہ آور خاتون جامعہ کراچی کیسے پہنچیں؟

گزشتہ روز جامعہ کراچی میں ایک خاتون نے خودکش دھماکے سے خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں چینی باشندوں کی وین پر سوار 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ایک چینی باشندہ بھی شامل ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آور خاتون نے جامعہ کراچی تک پہنچنے کے لیے رکشے کا استعمال کیا ۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون خودکش حملہ آور نے جامعہ کراچی میں داخلے کےلیے مسکن گیٹ کا راستہ استعمال کیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ممکنہ طور پر خاتون جامعہ کراچی میں دوپہر 1 بج کر 56 منٹ پر داخل ہوئی، نمبر پلیٹ سے رکشے کی تلاش کی جارہی ہے۔

اس سے قبل تحقیقاتی اداروں کو جامعہ کراچی میں ہونے والے خود کش بم دھماکے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی رپورٹ موصول ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو ہائی ایکسپلوزیو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

بی ڈی ایس رپورٹ کے مطابق دھماکے کے لیے بڑی مقدار میں اسٹیل بال بیرنگ کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور خاتون نے ایک میٹر کے فاصلے سے خود کش حملہ کیا، خود کش بمبار کے جسمانی اعضا اور برقعے کے حصے حاصل کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button