اہم خبریںپاکستان

جامعہ کراچی میں دھماکا، 4افراد جاں بحق

کراچی یونیورسٹی کی وین میں دھماکے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے سبب متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا جامعہ کراچی میں دھماکا کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قریب  وین میں ہوا اور وین کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی ہی تھی۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اور سکیورٹی ادارے جامعہ کراچی پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی جسے اب بجھادیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکےکے نتیجے میں دو غیرملکی خواتین بھی جاں بحق ہوئی ہیں جب کہ دیگر جاں بحق ہونے والے 2 افراد میں ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button