
دعا اور نمرا کے بعد اب کراچی سے 25 سالہ دینار نام کی لڑکی بھی لاپتہ ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی سے لاپتہ ہونے والی تیسری لڑکی کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا ہے۔
پولیس کے مطابق دینار نے نکاح وہاڑی ضلع میں کیا ہے اور ساتھ ہی دعویٰ بھی کیا ہے کہ لڑکی اپنی مرضی سے گھر سے گئی تھی۔
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے سولجر بازار سے 25 سالہ لڑکی لاپتہ ہونے کے بعد اہلخانہ نے پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے درخواست سولجر بازار تھانے میں جمع کرائی گئی تھی۔
درخواست گزار کے مطابق 25 سالہ دینار 22 اپریل کو ٹیوشن پڑھانے گئی تھی، کئی گھنٹے بعد بھی واپس نہ لوٹنے پر گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کردی تھی جبکہ لڑکی کا موبائل فون بھی بند ہے۔
مزید برآں پولیس کے مطابق نکاح نامہ سامنے آنے اور لڑکی کا اہلخانہ سے رابطہ ہونے کے بعد اہلخانہ کی جانب سے اغوا کی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔



