
کراچی میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 8 سے15 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔
شہر کےمختلف علاقوں میں سحر و افطار کے اوقات میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
کراچی کے علاقوں لیاری، کھارادر، نیاآباد، کورنگی، اورنگی،لانڈھی، ملیر، لیاقت آباد، قائدآباد، نیوکراچی اورنارتھ کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گولیمار، سرجانی، شیرشاہ، آئی آئی چندریگر روڈ، ریلوے کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی 8 سے 11 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔



