اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، اندرون و بیرون ملک چیلنجز کا جائزہ لیا جائیگا۔

این ایس سی کا اجلاس آج دوپہر 2بجے ہوگا،وفاقی وزراء اور سروسز چیفس شرکت کریں گے۔
جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا میران شاہ پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا۔

وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع میں لازوال قربانیاں دینے والے دھرتی کے بہادر بیٹوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں وزیراعظم کو موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ انہیں سرحد پر باڑ لگانے کی صورتحال سمیت مغربی بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کی کمر توڑنے میں کامیابی پر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button