

سوشل میڈیا مہم پر کئی لوگ گرفتار کئے جانے کا دعویٰ سامنے آنے کے بعد ایک سابق فوجی افسر میجر ریٹائرڈ عدیل راجہ کی گمشدگی کا بھی دعویٰ کردیا گیا، جس کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔
لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ شاید برطانیہ چلے گئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ وہ بخیر وعافیت اور آزاد ہیں۔
بعدازاں خود عدیل راجہ نے برطانیہ پہنچنے کی تصدیق کردی۔
گزشتہ روز تک عدیل راجہ کی گمشدگی پر ہنگامہ برپا رہا اور یہ بھی دعویٰ کیا جاتا رہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں اٹھا لیا ہے۔
ان کی اہلیہ کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ ایک وفاقی ادارے نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور عدیل راجہ کوگرفتار کرکے لے گئے۔
اب سینئر صحافی حامد میر نے ایئرپورٹ کی ویڈیو سے ایک تصویر شیئرکرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ” کیا سچ ہے کہ میجر ریٹائرڈ عدیل راجہ 20 اپریل کو ہی اسلام آباد ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کیو آر 615 کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں ؟ کیا یہ وہی شخص ہے؟”۔
Is it true that Major Retired Adil Raja has left to UK on 20 April 2022 from ISLAMABAD Airport via QR 615 ? Is this the same person? https://t.co/NPoOJLlJYf pic.twitter.com/JELbhdEkQ1
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) April 21, 2022
ادھر سبین کیانی نے لکھا کہ ” مجھے میرے خاوند نے بتایا کہ وہ ٹھیک اور آزاد ہیں، الحمدللہ ۔ آپ لوگوں کی حمایت پر بہت شکریہ، مہربانی کرکے ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے “۔
Dear all, I've heard from my husband. He is fine and free Alhamdullilah. Thank you so very much for your support. Please keep us in your prayers.
— Sabine Kayani || سبین کیانی || (@sabine_kayani) April 21, 2022
نجی ٹی وی چینل”نیو نیوز” نے بتایا کہ عدیل راجہ گزشتہ روز غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے بیرون ملک جاچکے ہیں”۔
بعد ازاں عدیل راجہ نے بھی خاموشی توڑی اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا کہ “دوستوں کی دعاؤں اور اللّٰہ کی مدد کے ساتھ الحمدللہ میں خیر و عافیت سے اپنی فیملی کے پاس برطانیہ پہنچ گیا ہوں، آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ”۔
اسلام علیکم،
دوستوں کی دعاؤں اور اللّٰہ کی مدد کیساتھ الحمدللہ میں خیر و عافیت سے اپنی فیملی کے پاس برطانیہ پہنچ گیا ہوں۔ آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ۔
کہنے کو بہت کچھ ہے مگر ہر بات اپنے وقت پر ہوگی۔ اس کے بعد اگر میری ماں اور عزیزوں پر آنچ بھی آئئ تو میں کسی کا لحاظ نہیں کرونگا۔ pic.twitter.com/8s31VcDpb4— Adil Raja (@soldierspeaks) April 21, 2022
انہوں نے ساتھ ہی ایئرلائن کا ٹکٹ بھی شیئرکیا۔



