
سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر اسپیس پر خطاب کے دوران نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے زبردست عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ 10 اپریل کے اقدام پر پاکستان بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور حامیوں نے اتوار کو عمران خان کی کال پر ملک گیر احتجاج کیا۔ بعد ازاں پارٹی قائد کی جانب سے پشاور اور کراچی میں بھی یکارڈ توڑ جلسے کیے گئے۔



