اہم خبریںپاکستان

معروف اینکر وسیم بادامی لائیو شو کے دوران زخمی

معروف اینکر ہر دل عزیز وسیم بادامی رمضان نشریات کے دوران زخمی ہوگئے ۔ اچانک خون نکلنے کےباعث وسیم بادامی کو شو چھوڑکر جانا پڑا ۔

اقرارالحسن نے ٹرانسمیشن کو جاری رکھا ۔ کل سے سوشل میڈیا پر وسیم بادامی کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شو کے سیٹ پر ایک صوفے پر لیٹے ہوئے ہیں، ان کے ہاتھ سے بُری طرح خون بہہ رہا ہے، ڈاکٹر ان کے ہاتھ پر ٹانکے لگا رہے ہیں اور وہ درد سے تڑپ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iqrar Ul Hassan (@iqrarulhassan)

وسیم بادامی اپنی ویڈیو میں بتاتے ہیں: ” کوکنگ کا سیگمنٹ چل رہا تھا، اقرار بھائی نے مجھے کہا کہ آئل کا پیکٹ کھول دو، اب چونکہ مجھے یہ کام کرنا نہیں آتا، مجھے ان کو منع کر دینا چاہیے تھا یا شیف سے مدد لے لینی چاہیے تھی، لیکن وہ بھی اپنے کام میں مصروف تھیں، لہٰذا میں نے ایک چھری کی مدد سے اس پیکٹ کو کھولنے کی کوشش کی۔ میرے ایک ہاتھ میں چھری تھی اور دوسرے ہاتھ میں آئل کا پیکٹ تھا، میں نے تیزی سے چھری جب پیکٹ میں لگانے کی کوشش کی تاکہ وہ کھل جائے تو وہ چھری پیکٹ میں نہیں لگی، بلکہ میرے سیدھے ہاتھ پر لگ گئی، جس سے ایک دم تیزی سے خون کا فوارہ نکلا۔ خون اتنی تیزی سے نکلا کہ میں خود بھی ڈر گیا، لیکن میں نے اس وقت سیٹ سے بھاگنے کی کوشش کی کیونکہ کیمرے آن تھے اور ٹرانسمیشن چل رہی تھی، لیکن پھر میری ٹیم نے مجھے پکڑا، مجھے لٹایا اور فوری سیٹ پر موجود طبی عملے نے میری پٹیاں کی، میرے ہاتھ پر 5 ٹانکے بھی آئے۔ لیکن اب میں ٹھیک ہوں۔ مجھے اس وقت پین کلر بھی دی گئیں اور ڈرپ بھی لگائی گئی تھی۔ اب میں ٹھیک ہوں۔ میں شکریہ ادا کرتا ہوں ان سب لوگوں کا جنہوں نے میری مدد کی۔ ”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iqrar Ul Hassan (@iqrarulhassan)

اقرارالحسن نے واقعے سے متعلق اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو اپ لوڈ کی اور کیشپن میں لکھا کہ: ” آفس کے ایک کولیگ نے وسیم بادامی صاحب کی یہ ویڈیوز بھیجی ہیں تو دل دہل گیا ہے۔ وسیم کو ٹانکے لگتے وقت میں بالکل ویسے ہی دور کھڑا ہو گیا تھا جیسے پہلاج کو پہلی بار ڈرپ لگی تھی تو میں روتا ہوا وارڈ سے باہر چلا گیا تھا۔ اس آدمی کا حوصلہ ہے کہ اس تکلیف میں روزہ بھی برقرار رکھا اور ٹرانسمیشن بھی آگے بڑھائی۔ میری والدہ کہتی ہیں کہ بادامی کو نظر لگی ہے، سو آپ سب سے درخواست ہے کہ ماشاء اللہ کہیے اور وسیم بھائی کے لئے دُعا کیجئے۔ ”

اس حادثے کے بعد وسیم نے دوبارہ ٹرانسمیشن شروع کردی۔ جس پر سب ان کی ہمت کو داد دے رہے ہیں۔  ”

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button