اہم خبریںپاکستان

نواز شریف کب پاکستان آرہے ہیں لیگی رہنما نے بتادیا

مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی  میاں جاوید لطیف نے کہا ہے نواز شریف عید کے بعد  وطن واپس آرہے ہیں۔ 

جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آکر  آئین اور قانون کے مطابق  مقدمات کا مقابلہ کریں گے اور ہمیں عدالتوں کے تمام فیصلے قبول ہوں گے ۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیر خارجہ کے لیے بلاول کا ہی نام دیا تاہم  بلاول بھٹو زرداری لندن واپسی پر وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔

پنجاب میں وزیراعلیٰ کے حلف اٹھانے کے معاملے  پر انھوں نے کہا کہ  مرکزکی طرح پنجاب میں بھی آئین شکنی کی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے عائد شرائط کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے، جس پر لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ آج درخواست پر سماعت کرے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button