پاکستان

حکومت نے ایل این جی کارگو ٹینڈرز جاری کردئیے

 ن لیگ کی وفاقی حکومت نے 6 ایل این جی کارگوز کے ٹینڈرز جاری کردئیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی کارگوز سے بجلی کے ملک گیر مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے جاری کردہ ٹینڈرز کے تحت رواں برس مئی اور جون میں ایل این جی کے 6 کارگوز کی اسپاٹ خریداری کی جاسکے گی جس کیلئے پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹیڈ نے بولیاں طلب کرلیں۔

پاکستان ایل این جی لمیٹیڈ کی بولیاں 21 اپریل کو کھلیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی کارگو کے ٹینڈرز کا اجراء وفاقی حکومت کے ملک گیر بجلی بحران کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش قرار دی جاسکتی ہے۔

قبل ازیں ملک بھر میں بجلی کے بحران پر وزیر اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ متعدد پاور پلانٹس واجبات کی عدم ادائیگی اور ایندھن کی قلت کے باعث بند پڑے ہیں جس پر وزیر اعظم نے سخت نوٹس لے لیا۔

ملک بھر میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے 3 ایل این جی کارگوز مئی جبکہ 3 جون کیلئے خریدے جائیں گے۔ ٹینڈرز میں 3 کارگوز کی سپلائی 12 سے 28 مئی تک جبکہ 3 کی 2 سے 17 جون تک مختلف ایام میں طلب کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button