
پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر سیاسی جماعتیں پہلے پہل پی ٹی آئی کے فوری انتخابات کے مطالبے کی مخالفت کر رہی تھیں، تاہم جے یو آئی اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ہمیں فوری طور پر الیکشن چاہئے۔ حکومت زیادہ سے زیادہ ایک سال کیلئے بنی ہے۔ قوم کو اس کی امانت واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
اپوزیشن اتحاد میں پھوٹ پڑنے کا مبینہ اشارہ دیتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ مصلحت کی حد ہوتی ہے۔ حکومت موجودہ اسمبلی کا فائدہ اٹھائے اور انتخابی اصلاحات کرے۔
پی ٹی آئی دور میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت دیگر انتخابی اصلاحات کے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر انتخابی اصلاحات میں کوئی خرابی ہے تو اسے دور کریں۔ موجودہ حکومت میں جے یو آئی کا اپنا وجود ہے۔



