عمران خان کے چارٹر طیارہ استعمال کرنے پر ن لیگی رہنما برس پڑے، کمپنی پر شدید تنقید


عمران خان کی جانب سے کراچی جلسے میں شرکت کے لیے پبلک کمپنی کا چارٹر طیارہ استعمال کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز عمران خان کراچی جلسے میں شرکت کے لیے چارٹر طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے، جبکہ کراچی سے واپس بھی چارٹر طیارے کے ذریعے ہی گئے تھے۔
اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پیچھے ایک طیارہ بھی نظر آ رہا ہے۔
I find this highly unprofessional on part of EngroCorp that its private jet is being used by a political leader for anti government rally regardless of fact whether it was chartered or sponsored. Please know your limits being a public listed company; its not personal fiefdom. pic.twitter.com/EyZHz5T2qJ
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 17, 2022
احسن اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اینگرو کارپوریشن کی جانب سے انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویہ دیکھنے میں آیا کہ ایک سیاسی جماعت کا لیڈر حکومت مخالف ریلی کے لیے ان کا طیارہ استعمال کر رہا ہے۔
لیگی رہنما نے مزید لکھا کہ اس سے ہٹ کر کہ یہ طیارہ چارٹر تھا یا اسپانسرڈ، برائے مہربانی ایک عوامی کمپنی ہونے کی حیثیت سے اپنی حدود کو جانیں، یہ ذاتی جاگیر نہیں ہے۔



