
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گزشتہ روز کراچی کا مختصر دورہ کیا اور مزار قائد پر حاضری دی۔
اس موقع پر خاتونِ اول تہمینہ درانی بھی شہرِ قائد میں ہی موجود تھیں لیکن انہوں نے مزارِ قائد پر حاضری نہیں دی ۔ اور نہ ہی وہ شہباز شریف کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس گئیں ۔
اس کی وجہ انہوں نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر کے ذریعے بتائی، تہمینہ درانی نے انسانیت کی بے پناہ خدمت کرنے والے پاکستان اور دنیا کی معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کی تصویر شیئر کی۔
انہوں نے خاتون اول کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد یہ پہلی پوسٹ کی جس میں بتایا کہ ’جس وقت وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی، میں صبا اور سعد ایدھی کے ساتھ عبدالستار ایدھی کو ان کی زندگی بھر کی انتھک کوششوں پر سلام پیش کرنے گئی تھی۔‘
W
hile PM Shebaz Sharif paid his respects at The Founder of the Nation’s Mazar, I went with Saba & Saad Edhi to salute Abdul Sattar Edhi for his relentless lifelong efforts 2 actualise The Qaide’s dream for Pakistan: A Social Welfare State. The directions r on his gravestone. pic.twitter.com/0BHj8QSBHI
— Tehmina Durrani (@TehminaDurrani) April 13, 2022
خیال رہے کہ خاتونِ اول کی عبدالستار ایدھی سے خاص رغبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے ایدھی صاحب کی بایو گرافی بھی تحریر کر رکھی ہے۔
ایدھی صاحب کی قبر فاتحہ خوانی کے بعد تہمینہ درانی نے بلقیس ایدھی کی عیادت کرنے اسپتال پہنچی ۔ جہاں انہوں نے عبدالستار ایدھی کی اہلیہ اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی ۔
Today Bilquise & I wept a river in her hospital room. She cried for Edhi sb & I cried for her. She is So unwell! And when she called me the 1st lady I squirmed😰. Indeed NO 1st lady can match up to the greatness of ‘Edhi’s Bilquise.’ pic.twitter.com/feet5ZAs24
— Tehmina Durrani (@TehminaDurrani) April 13, 2022
انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ آج میں نے اور بلقیس نے ان کے اسپتال کے کمرے میں آنسوؤں کی ندیاں بہائیں، بلقیس اپنے مرحوم شوہر ایدھی صاحب کے لیے روئیں اور میری آنکھوں میں بلقیس کے لیے آنسو آئے، ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔



