پاکستان

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت، پی پی رہنماؤں کے نام خارج

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، انسداد دہشتگردی کے منتظم جج کی عدالت میں تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان جمع کرادیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم اور رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8 افراد کے نام خارج کردئیے گئے۔

ناظم قتل کیس کے تفتیشی افسر سراج لاشاری نے مقدمے کا چالان انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں جمع کروادیا۔

مقدمے میں حیدر، معراج اور نیاز کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں قتل کیا گیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button