اہم خبریںپاکستان

پرویز الہیٰ صاحب کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے: علیم خان

 رکن پنجاب اسمبلی علیم خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

مسلم لیگ ق کا دعویٰ ہے کہ پرویز الٰہی ہی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے اور ہمارے نمبرز پورے ہیں جبکہ متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 202 ممبران موجود ہیں، اگر پرویز الٰہی اتنے پرامید ہیں تو اجلاس بلائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

اب علیم خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پرویز الٰہی کو اپنی ہار نظر آ رہی ہے، انہیں پتہ چل چکا ہے کہ شکست ان کا مقدر بن چکی ہے تو وہ بھونڈی حرکتوں پر اتر آئے ہیں۔


انہوں نے مزید لکھا کہ حمزہ شہباز کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کا رشتہ ہے، وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے، ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہو گی۔

پی ٹی آئی منحرف رکن نے ایک دوسری ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویز الٰہی کو چاہیے کہ الیکشن میں میدان میں آئیں اور اپنی شکست کو تسلیم کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button