اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں کورونا کے 101 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 101 رہی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 362 ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 829 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 87 ہزار 73 ہوچکی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 21 ہزار 284 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 78 لاکھ 5 ہزار 841 کووڈ 19 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 262 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button