پاکستان

حکومت کا نیب کو ختم کرنے، چیئرمین نیب کو گریبان سے پکڑ نے کا اعلان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کو ختم کرنا ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یا تو حکومت چلائی جائے یا نیب، نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا، یہ ظلم اب مزید نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ پر جتنے کیس ہیں وہ بے شک چلتے رہیں لیکن نیب کا ادارہ اب نہیں چل سکتا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرا چیئرمین نیب سے وعدہ تھا وہ پورا کروں گا۔

چیئرمین نیب نے میرے گریبان پر ہاتھ ڈالا تھا میں اس کے گریبان پر ہاتھ ضرور ڈالوں گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button