
مسلم لیگ (ق) نے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے ایک بار پھر سابق صدر آصف زرداری سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کے لیے پرویز الٰہی کی حمایت کی درخواست کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ (ق) لیگی رہنماؤں کی بات پر آصف زرداری مسکرا پڑے اور کوئی جواب نہیں دیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ لیگی رہنماؤں کی جانب سے پیپلزپارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی سے بھی انفرادی رابطے کیے گئے ہیں تاہم پیپلز پارٹی ارکان نے فیصلے کو آصف زرداری کی منظوری سے مشروط کردیا۔



