اہم خبریںپاکستان

شہباز شریف کی وزیراعظم ہاؤس آمد

نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف انر پیش کیا گیا۔

منگل 12 اپریل کی صبح 7 بج کر 40 منٹ نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ جہاں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں سلامی دی۔ بعد ازاں شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

گارڈ آف آنر کے معائنے کے بعد شہباز شریف کا وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے تعارف کرایا گیا۔ شہباز شریف نے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ بھی کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اپنے عہدے کا حلف لیتے ہوئے شہباز شریف نے آئین کے ساتھ “قانون” نہیں پڑھا۔ عہدے کا حلف اُٹھانے کے دوران شہباز شریف نے جلد بازی میں آئین و قانون کی جگہ صرف آئین پڑھا اور قانون چھوڑ دیا۔ غلطی ہونے پر قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے دوبارہ دہرا کر پڑھایا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button