
پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور شہباز گل نے اپنے نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کردیا۔
عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبر اور سابق معاون خصوصی شہباز گل ایف آئی اے کی جانب سے نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے درخواستیں دائر کیں۔
ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں نے عدالت میں الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں جن پر سمماعت کے لیے آج ہی بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنی درخواستوں میں مؤقف اپنایا ہےکہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں لہٰذا ان کی بیرون ملک روانگی پر پابندی کو ختم کیا جائے۔



