
پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بعض اراکین نے عمران خان کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایوان میں ڈٹ کر ان کا مقابلہ کرنا چاہیے، ہم میدان خالی چھوڑیں گے۔
ذرائع کے مطابق اراکین کے مشورےپر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، اگر آپ میں سے کوئی استعفیٰ نہ دے تو میں پہلا رکن ہوں گا جو اسمبلی سے استعفیٰ دوں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کل رات سب کو سمجھ آگئی ہوگی کہ پی ٹی آئی کی طاقت کیا ہے۔



