
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ شہباز شریف کو وزیر اعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتے اور شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے والے دن اپنا استعفی بجھوا دیں گے۔
&nnbspnnbspnnbspnnbsp
گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کا مستعفی ہونیکا اعلان
شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی گورنر کا عہدہ چھوڑ دوں گا، گورنر شاہ فرمان
شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے والے دن اپنا استعفی بجھوا دوں گا،شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا، گورنر شاہ فرمان
— Shah Farman Updates (@ShahFarmanupdat) April 9, 2022
شاہ فرمان نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم بنتے ہی وہ گورنر کا عہدہ چھوڑ دیں گے



