اہم خبریںپاکستان

عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس سے نکلنے سے پہلے آخری حکم کیا دیا؟

شہباز گِل نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم اپنے دفتر سے رخصت ہونے سے قبل آخری حکم کیا دیا۔

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی شہباز گِل نے بتایا کہ وزیراعظم نے دفتر سے جانے سے پہلے اپنا آخری حکم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کیا۔

شہباز گِل کے مطابق عمران خان نے اعظم خان کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پوری ایمانداری اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

خیال رہےکہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کوتبدیل کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اعظم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button