پاکستان

سینیٹر فیصل جاوید کو اسمبلی سے نکال دیا

تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا ۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کےلیے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید کو اسمبلی ہال سے نکال دیا ۔

 

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے جس میں اپوزیشن کے 176 اور حکومت کے تقریبا 100 ارکان شریک ہیں۔

 

سیکیورٹی نے سینیٹر فیصل جاوید کو اسمبلی ہال سے باہر نکال دیا۔ فیصل جاوید ہال کے اندر آگئے تھے جس پر ہال میں موجود سکیورٹی عملہ نے انہیں باہر نکالا۔

 

سینیٹر فیصل جاوید بھی ایوان زیریں کی کارروائی دیکھنے کےلیے پارلیمنٹ پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کیلئے ڈٹ کے کھڑے ہیں، وہ بھگوڑوں کی طرح باہر نہیں بھاگیں گے، عدالتی فیصلے کی قدر کرتے ہیں، جس پر من و عن عمل کیا جائے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے تین ایجنٹس نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہے، ضمیر فروشی کرکے انہوں نے آئین سے غداری کی ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button