اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کی حکمت عملی کیا ہے؟ حامد میر کا انکشاف

حامد میر نے پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 3 گھنٹے تقریر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیے جانے کے بعد اہم شخصیات سے بات ہوئی ہے۔

حامد میر نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن قومی اسمبلی نے خود میسج کر کے بتایا کہ آج کے اجلاس کے حوالے سے وزیراعظم نے شاہ محمود قریشی کو 3 گھنٹے تقریر کرنے کی ہدایت کی ہے، ان کے پاس 3 گھنٹے کی تقریر کے نوٹس موجود ہیں۔

سینئر تجزیہ کار نے آج کے سیشن کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ارکان سے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان اگر اجلاس میں بے چین ہوتے ہیں تو انہیں ہونے دیں اور کوشش کریں کہ ایوان میں کوئی ہنگامہ آرائی ہو تاکہ اجلاس کسی طرح ملتوی ہو سکے۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے شہباز شریف سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر آج قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوتی تو ہمارے سامنے آئین کا آرٹیکل 187 ہے، عدالتی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button