
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی طبیعت اچانک ناسا زہوگئی۔
ذرائع کے مطابق حماد اظہر طبیعت ناساز ہونے کے باعث وزیراعظم ہاؤس میں ہی بے ہوش ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حماد اظہر روزےکے باعث پانی کی کمی سے بے ہوش ہوگئے جس کے بعد انہیں وزیراعظم ہاؤس میں ہی طبی امداد دی گئی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ میرے بے ہوش ہونے کی خبر درست نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ روزے کی وجہ سے چند منٹ کے لیے چکر محسوس ہوئے تھے میں ٹھیک ہوں، دوستوں کی نیک خواہشات اور دعاؤں کا شکریہ۔



