
پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رہنماء رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت ان دنوں وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر آئے روز ویڈیوز بناکے عمران خان پر الزامات لگارہے ہیں۔
گزشتہ روز عامر لیاقت نے یک ٹویٹ کیا جس میں وہ عمران خان سے مخاطب ہوکر کہہ رہے ہیں کہ یہ ملک ہے خان صاحب !!! مراد سعید نہیں کہ جب چاہا اُلٹا دیا ۔
یہ ملک ہے خان صاحب ملک !!
مراد سعید نہیں کہ جب چاہا الٹا دیا!!— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 7, 2022
عامر لیاقت کی اس متنازع ٹویٹ پر تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آرہا ہے۔
واضع رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت چند روز قبل سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے زریعے تحریکِ انصاف چھوڑنے کا باقائدہ اعلان کرچکے ہیں۔



