قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ٹک ٹاکر بن گئے

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بھی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا۔
قاسم خان سوری نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی اطلاع ٹوئٹ کے ذریعے دی۔
ٹوئٹر پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیو کا لنک شیئر کرتے ہوئے قاسم سوری نے ہیش ٹیگ ’پاکستان زندہ باد‘ لکھا ۔
ڈپٹی اسپیکر کے نام سے منسوب ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اب تک صرف دو ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں، پہلی ویڈیو 3 اپریل کو تحریکِ عدم اعتماد کی رولنگ پڑھتے ہوئے جب کہ دوسری اسی دن اسمبلی میں آتے وقت کی ہے۔
#PakistanZindabad 🇵🇰https://t.co/k64iR6rLhg
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) April 6, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسمبلی میں اسپیکر کی سیٹ سنبھالنے سے قبل انہوں نے پرویز خٹک، علی محمد خان اور مراد سعید سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ قاسم سوری کے علاوہ ٹک ٹاک پر صدر مملکت عارف علوی، اسد عمر، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر سیاستدان بھی موجود ہیں۔
خیال رہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز کے پسندیدہ شخص ہیں، گزشتہ اتوار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو پاکستان کے اندرونی معاملات ، پارلیمانی کارروائی میں بیرونی مداخلت اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردی تھی۔



