پاکستان

پی ٹی آئی کی ایم پی اے کے بیٹے نے خود کو گولی مارلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنِ صوبائی اسمبلی عابدہ راجہ کے بیٹے نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا۔

پی ٹی آئی ایم پی اے عابدہ راجہ کا بائیس سالہ سمیع گاڑی میں موجود تھا، ٹانگ پر فائر لگنے سے ایم پی اے کا بیٹا زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان سمیع والدین سے ناراضگی کے باعث ذہنی طور پر پریشان تھا۔

پولیس کے مطابق سمیع نے والدین سے ناراضگی کے بعد خود کو گولی مار کر زخمی کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button