فرح خان کس ن لیگی رہنما کی بہو نکلیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے


نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے سسر کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔
فرح خان کے سسر چوہدری اقبال گجر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر پنجاب کے حلقہ پی پی 63 سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بدھ کے روز اپوزیشن کی جانب سے لاہور کے نجی ہوٹل میں بلائے گئے علامتی اجلاس میں چوہدری اقبال گجر بھی شریک تھے، انہوں نے بھی حمزہ شہباز کے حق میں پیش کی گئی قرارداد کی حمایت کی۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے فرح خان سے متعلق کہا ہے کہ فرح خان رہائش کے لیے دبئی چلی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل سے تعلق نہیں، فرح خان نے وزیراعظم اور میری والدہ کے ساتھا اچھا نہیں کیا۔
جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق موسیٰ مانیکا نے کہا ہے کہ فرح خان سے مانیکا خاندان کا کوئی لینا دینا نہیں۔
رپورٹ کے مطابق فرح خان 3 اپریل کو دبئی پہنچ چکی ہیں ، وہ لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے 623 سے دبئی پہنچیں۔
فرحت شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ استعمال کیا، انہوں نے گذشتہ روز ابوظہبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی۔
فرح کو بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطار پر مدعو کیا تھا۔
فرح خان پر پنجاب میں کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان الزامات کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فرح خان ہماری پھوپھی کی بیٹی نہیں، مریم نواز کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔
جبکہ فرح خان کے حوالے سے الزامات پر عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں، ن لیگ اور اس کے حواری ساڑھے تین سال میں مجھ پر یا میری کابینہ پر کرپشن کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں لا سکے، خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں۔



