
ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔
عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔
اسپشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز حسن اعوان نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں اس وقت ایک آئینی بحران موجود ہے،سپریم کورٹ نے معاملے کا ازخود نوٹس لےکرتمام سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
عدالتی فیصلے میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے اور وہ پارٹی صدر بھی ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ساری صورتحال میں عدالت کی ملزم کی حاضری معافی کی درخواست سے مطمئن ہے،عدالت ملزم شہبازشریف کی 1 روز کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرتی ہے،شہباز شریف آئندہ سماعت پرذاتی حیثیت میں پیش ہوں اورفریقین کے وکلا آئندہ سماعت پر ضمانتوں پر دلائل دیں۔



