سابق وزیر داخلہ افطاری کا سامان خریدنے خود ہی بازار پہنچ گئے

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید افطاری کے لیے سامان خریدنے خود ہی راولپنڈی کی مارکیٹ پہنچ گئے۔
ٹوئٹر پر شیخ رشید کی جانب سے راولپنڈی کے بازار کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انھیں افطاری کے سامان کی خریداری کے لیے بازار میں ایک اسٹال پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
براءون شلوار قمیص اور واسکٹ پہنے سابق وزیر داخلہ ایک عام ہی دکان سے کھانے پینے کا سامان لینے پہنے تو ارد گرد کے لوگ بھی مجمع لگا کر جمع ہوگئے۔
راولپنڈی:6 اپریل
افطار کیلئے بازار سے شاپنگ کرتے ہوئے.https://t.co/Tc0IG0EDvh#Ramadan #Mubarak pic.twitter.com/9J3PFTgfxn— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 6, 2022
تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ راولپنڈی میں 6 اپریل کو ’افطار کے لیے بازار سے شاپنگ کرتے ہوئے‘۔
دکاندار بھی خوش دلی سے انکو سموسے پکوڑے تھیلی میں ڈال کر دے رہاہے جبکہ افطار کا سامان خریدنے کے لیے روزے دار بھی آئے ہوئے ہیں۔



