اہم خبریںپاکستان

شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟

شہرقائد میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور اس وقت شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید برآں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے گرم موسم کی وجہ سے شہریوں کو گھروں سے صرف ضرورت کے تحت نکلنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button