اہم خبریںپاکستان

وکٹ اٹھا کر بھاگنے والے سے وکٹ بحال کرائیں گے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کےرہنما احسن اقبال نے صحافیوں سے بات کرتےہوئے کہا ہے کہ وکٹ اٹھا کر بھاگنے والے سے وکٹ بحال کرائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ کسی ملک کی خودمختاری کا دارومدار اکنامک سیکیورٹی پر ہوتا ہے تاہم موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان کی معاشی سفارت کاری داؤ پر لگ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین، یورپی یونین،امریکہ اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا گیا اور چین پر حملہ کرنے کےبیہودہ الزامات لگائے گئے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کو اگر عمران خان تباہ نہ کرتے تونواکنامک زون میں نوکریاں مل چکی ہوتیں لیکن انھوں نے پاکستان اورامریکہ کے تعلقات کو بھی داؤ پر لگا دیا۔ انھوں نے کہا کہ پاک امریکہ نولیج کوریڈور کا منصوبہ بنایا تھا اور1 ہزار پی ایچ ڈی تیار ہونے تھے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آج برادراسلامی ملک کے ساتھ بھی تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی نے ایک سازشی تھیوری کو گھڑا ہے،یہ مراسلہ معمول کا ہے اورعمران خان کی حرکت نے سفارت کاری کو تباہ کردیا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا قومی سلامتی کمیٹی میں عسکری قیادت نے کوئی ایسی بات نہیں کی لیکن قوم کو تاثر دیا گیا کہ مسلح افواج کے سربراہان نے بھی تائید کی ہے۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ فارن فنڈنگ کیس 7 سال سےچل رہا ہے لیکن جھوٹے انسان نے پاکستان دشمنوں سے فنڈنگ لینے والے کوچھٹی کیوں دی گئی اور الیکشن کمیشن سزا سنانے میں تاخیر کیوں کررہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ بیرونی ممالک کےچندوں میں کرپشن کی گئی ہے اورکیا عمران خان ای سی پی،سپریم کورٹ اور آئین سے بڑا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button