گرفتاری کا ڈر یا کچھ اور؟ خاتونِ اول کی سہیلی فرح خان اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی دبئی روانہ


اکثر و بیشتر اپوزیشن کی جانب سے خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایک دوست کا ذکر سامنے آتا ہے، ان کا نام لے کر خاتون اول پر کئی الزامات بھی لگائے جاچکے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں خاتون اول کی یہ دوست کون ہیں؟
خآتون اول کی اس دوست کا نام فرح خان ہے جو ومران خان کی حکومت کا خاتمہ ہوتے ہی دبئی روانہ ہوگئی ہیں ، ان کے شوہر پہلے ہی امریکہ جاچکے ہیں۔
اس بارے میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الزامات پر کسی کو بیرون ملک جانے سے نہیں روکا جاسکتا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فرح خان کا اصل نام فرحت شہزادی ہے جو 3 اپریل کی صبح دبئی کے لیے روانہ ہوئی ہیں، ان کے خاوند احسن جمیل 31 مارچ کو ہی امریکہ روانہ ہوگئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے مذکورہ فیملی پر ٹرانسفر پوسٹنگ میں پیسے لینے کا الزام لگایا گیا تھا۔
ایف آئی اے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں میاں بیوی کے باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں تھی۔



