پاکستان

منی لانڈرنگ کیس،شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کےصدرشہبازشریف کی ضمانت منسوخی پرفیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نےوکلاءکےدلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں شوگرکے کاروبارکےذریعےمنی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں شہبازشریف اورحمزہ شہبازسمیت دیگرکی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔

اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے مقدمے کی سماعت کی۔اسپیشل پراسکیوٹر سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے دلائل دیے۔

عدالت نے شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور درخواست منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے شہباز شریف کو فرد جرم کے لیے 11 اپریل کو طلب کرلیا۔عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست بھی مسترد کردی۔

ایف آئی اےکی جانب سے  شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست مستردکرنےکی استدعا کی گئی تھی۔ ایف آئی ایف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہبازشریف کی سپریم کورٹ میں موجودگی ضروری نہیں،عدالت شہبازشریف کی ضمانت مستردکرنےکاحکم دے۔

ایف آئی اے وکیل نےگزشتہ سماعت کاسپریم کورٹ کاتحریری حکم نامہ عدالت پیش کیا اور بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق شہبازشریف کا وکیل بھی پیش وہاں ہوسکتا ہے،عبوری ضمانت میں حاضری لازمی ہے۔

شہبازشریف کےوکیل نےاعتراض اٹھایا کہ سپریم کورٹ کاحکم نامہ باقاعدہ تصدیق شدہ نہیں ہے۔ اس پر ایف آئی اے وکیل نے جواب دیا کہ تو کیا یہ تحریری آرڈر پھر میں گھرسےبنا کر لایاہوں۔

فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ تحریری آرڈر تو میڈیا پر بھی چل رہا ہے۔ وکیل امجد پرویزنےشہبازشریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پردلائل کےلیےمہلت مانگ لی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button