پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں دو ہزار سے زائد افطار دسترخوان

کورونا پابندیوں کے دوبرس بعد اس سال رمضان المبارک میں کراچی کی سڑکوں پر روزے داروں کے لیے بڑے پیمانے پر افطار کے اہتمام کی روایت پر پھر سے عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔

 

پہلی افطاری کے موقع پر کراچی میں 2ہزار سے زائد مقامات پر لاکھوں افراد کے لیے افطار اور کھانے کا منظم انداز میں بندوبست کیا گیا ۔

 

اتوار کو پہلی افطاری کے موقع پر کراچی کی مختلف شاہراہوں پر سڑک پر روزہ افطار کروانے کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔

 

فلاحی اداروں اور مخیر لوگوں کی جانب سے افطار کے ساتھ کھانا بھی تقسیم کیا گیاہے۔مخیر حضرات، فلاحی و سماجی تنظیمیں اور عام شہری کراچی کی مختلف سڑکوں، بس اسٹاپوں، چوراہوں اور دیگر عوامی مقامات پر اپنی مدد آپ کے تحت افطار دستر خوان کا اہتمام کیا اور افطار کے وقت گھرنہ پہنچنے والے شہریوں مسافروں کو ان کی عزت نفس کا پورا پورا خیال رکھتے ہوئے روزہ افطار کرایا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button