
تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے دیا گیا استعفی منظور کرلیا گیا۔
گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد اب پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو اپریل کو طلب کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔
گورنر پنجاب نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے 2 اپریل کو اجلاس طلب کیا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل بروز ہفتہ دن 11بجے طلب کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جگہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا جس کے بدلے میں مسلم لیگ ق نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے (ق) لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی غرض سے چار روز قبل عثمان بزدار سے استعفی لیا تھا جو کہ دو روز قبل گورنر کو موصول ہوگیا تھا، انہوں ںے قانونی تقاضوں کا جائزہ لینے کے بعد آج استعفی منظور کیا ہے



