ریحام خان نے عمران خان کو کپل شو میں جانے کا مشورہ دے دیا

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے انہیں کانگریس رہنما نوجوت سدھو کے ہمراہ کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ کی میزبانی کا مشورہ دے دیا۔
ریحام خان ان دنوں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور انہوں نے گزشتہ شب ٹوئٹر پر صارف کی دلچسپ ٹوئٹ کی تصویر شیئر کی۔
مذکورہ تصویر اس وقت کی ہے جب عمران خان اور سدھو کی ملاقات گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور میں ہوئی۔
تصویر کے کیپشن میں صارف نے نوجوت سنگھ کے خیالات کا اظہار کیا اور مضحکہ خیز انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے سب انتظام کرلیا ہے، انڈین پریمیئر لیگ میں دونوں بھائی مل کے کمنٹری کریں گے’۔
I think Kapil Sharma Show is a better match!! pic.twitter.com/XzKyuvBnqa
— Reham Khan (@RehamKhan1) March 30, 2022
ریحام نے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ ‘میرے خیال میں کپل شرما شو زیادہ بہتر رہے گا’۔
واضح رہے کہ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے بظاہر قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز 31 مارچ سے ہوگا اور کسی بھی وقت اس پر ووٹنگ ہوسکتی ہے۔



