
قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کا 24 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 28 مارچ کو پیش کی گئی تھی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر رہا ہوں۔ یہ تحریک آئین کے آرٹیکل A-95 کے تحت پیش کی گئی تھی اور اس پر 161 ارکان نے دستخط کیے تھے۔
واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سےجمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں ۔ اس لیے اب وہ وزرات عظمیٰ پر فائز نہیں رہ سکتے۔



