اہم خبریںپاکستان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرختم

ملک میں عالمی وبا کورونا سے نمٹنے اور پالیسیاں بنانے کے لیے تشکیل دیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کردیا گیا 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا آخری دن ہے، ملک میں کورونا کیسز کی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے اور ویکسی نیشن کی شرح میں بھی مجموعی طور پر ضافہ ہوا ہے۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ این سی او سی کی ذمہ داریاں وزارت صحت کو سونپی جارہی ہیں بعدازاں انہوں نے کہا کہ 2 سال تک این سی اوسی کی سربراہی کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزا رہا۔

اسد عمرنے کہا کہ اللہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس بے مثال چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایک پاکستانی کے طور پر مجھے فخر ہے کہ عالمی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے پاکستان کو کورونا پالیسی کے لیے دنیا کے کامیاب ترین ممالک میں سے ایک کے طور پر سراہا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button